• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان امن کے ساتھ رہنے کا خواہش مند ہے، صدر مملکت


صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان امن کے ساتھ رہنے کا خواہش مند ہے، بھارت میں نفرت کی آگ بھڑک رہی ہے، پاکستان امن کی جانب گامزن ہے۔

کراچی میں پی این ایس طغرل کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت کی تقریب میں صدر مملکت نے شرکت کی، انہیں اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی کو سلامی بھی پیش کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال اور ہر مشکل میں آزمودہ ہے، چین میں تیار جنگی بحری جہاز پی این ایس طغرل پاکستان نیوی کیلئے تعمیر 4 جہازوں میں سے پہلا جہاز ہے۔

صدر مملکت کاکہنا تھا کہ افغانستان کے امن سے خطے کی خوشحالی وابستہ ہے۔

واضح رہے کہ پی این ایس طغرل پاکستان نیوی کے لئے تعمیر کیے جانے والے 4 ٹائپ 054 فریگیٹس میں سے پہلا جہاز ہے، یہ تکنیکی طور پر جدید صلاحیتوں کا حامل پلیٹ فارم ہے، جس میں سطح آب، فضا اور زیر مار کرنے کے علاوہ نگرانی کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

پی این ایس طغرل جدید کامبیٹ مینجمنٹ اور الیکٹرانک وار فئیر سسٹم کے ساتھ ساتھ اپنے دفاع کی جدید صلاحیتوں سے بھی لیس ہے، اس کی بحری بیڑے میں شمولیت سے پاکستان کا بحری دفاع مزید موثر ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید