پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی سگریٹ پیتے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اُنہیں آئٹم سانگ کرنے کی آفر ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر علیزے شاہ کی انسٹا اسٹوری کا ایک اسکرین شاٹ وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ نے ایک اہم انکشاف کیا۔
علیزے شاہ نے کہا کہ ’جب میری سیگریٹ پینے کی ویڈیو لیک ہوئی تو اُس کے فوراََ بعد مجھے آئٹم سانگ کی آفر ہوئی۔‘
اداکارہ نے کہا کہ ’اُنہوں نے سمجھا کہ اگر میں سیگریٹ پی سکتی ہوں تو میں آئٹم سانگ کرنے کے لیے بھی تیار ہوں۔‘
حال ہی میں علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں گاڑی میں سگریٹ نوشی کرتے دیکھا گیا تھا جبکہ یہ ویڈیو ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے بنائی گئی تھی۔
علیزے شاہ نے ویڈیو کے وائرل ہونے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا تھا اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا تھا۔