• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: انارکلی دھماکے کی تفتیش میں پیشرفت

لاہور کے علاقے انارکلی کے دھماکے کی تفتیش میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق دھماکے میں ملوث شخص ڈیوائس رکھنے کے بعد رکشے میں بیٹھا۔

ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے دہشت گرد کو لاری اڈے کے قریب اتارا، وہاں اترنے کے بعد دہشت گرد کیمروں کی رینج میں نہیں آیا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق دہشت گرد کی لاری اڈا تک موومنٹ کیمروں سے ٹریک کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد کو لاری اڈے تک لے جانے والے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور کا دھماکے میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

قومی خبریں سے مزید