• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پہلا ٹریننگ سیشن کافی زبردست رہا، ڈیوڈ ویسا
پہلا ٹریننگ سیشن کافی زبردست رہا، ڈیوڈ ویسا

نمیبیا کے کرکٹر ڈیوڈ ویسا کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر لاہور قلندرز کے ساتھ آکر اچھا محسوس کررہا ہوں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پہلا ٹریننگ سیشن کافی زبردست رہا۔

ڈیوڈ ویسا نے ٹریننگ سیشن کے دوران لی گئی خوبصورت تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بیٹنگ کے لیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا جو 27 فروری تک جاری رہے گا۔

ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں ہوں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید