• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پچھلی حکومتوں کا ہر کرپٹ شخص عمران کی حکومت میں بیٹھا ہے،تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان سارہ الیاس کے سوال پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پاکستان میں کرپشن کا تاثر بڑھنے کی وجہ کیا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کا تقریباً ہر کرپٹ شخص عمران خان کی حکومت میں بیٹھا ہوا ہے.

پی ٹی آئی کا احتساب کے نعرے کا مقصد شروع سے ہی اپوزیشن کی گرفتاریاں کرنا تھا، ارشاد بھٹی نے کہا کہ پاکستان کرپشن میں ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے 180ویں نمبر پر پہنچے گا، جس ملک میں پچھلے 45سال سے اوپر سے نیچے بنارسی ٹھگ ہوں جنہیں نظام انصاف تحفظ فراہم کرے گا وہاں کرپشن مسلسل بڑھے گی.

پچھلی حکومتوں کا تقریباً ہر کرپٹ شخص عمران خان کی حکومت میں بیٹھا ہوا ہے، اے ٹی ایم مشینیں پارٹی میں بیٹھی ہیں اور دھڑادھڑ اپنا کام کررہی ہیں، ان کی طرف عمران خان کا دل نرم ہے وہ ان کی ہر چوری پر آنکھ بند کرلیتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید