• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے موسیقی کی دُنیا کے بعد ٹک ٹاک پر بھی انٹری دے دی۔

آئمہ بیگ نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنالیا ہے۔

گلوکارہ نے صرف دو روز قبل ہی ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے جوکہ ٹک ٹاک کی جانب سے تصدیق شدہ بھی ہوگیا ہے۔

آئمہ بیگ کے تصدیق شدہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 8 ہزار سے زائد ہے۔

گلوکارہ نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل 7) کے ترانے کی 4 ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر اب تک 7 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 7ویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے کو عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ گانا ہم نے بہت مزے کا بنایا ہے، امید ہے آپ لوگوں کو بہت پسند آئے گا۔

گلوکارہ نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس مرتبہ اسٹیڈیم میں، میں بھی موجود ہوں گی اور آپ لوگوں کو بھی آنا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید