• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجازت کے بغیر سدھارتھ کا نام استعمال نہ کریں: اہلخانہ کی اپیل

گزشتہ برس دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دُنیا سے رخصت ہوجانے والے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کے اہل خانہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں درخواست کی گئی ہے کہ کسی بھی پراجیکٹس میں آنجہانی اداکار کا نام استعمال کرنے سے پہلے ان سے مشورہ کریں۔

سدھارتھ شکلا کے اہلخانہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کو اداکار کی قریبی دوست شہناز گِل نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

اداکار کے اہلخانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہم، ایک خاندان کے طور پر، ایک درخواست لے کر آئے ہیں، جس کی ہمیں امید ہے کہ ہر کوئی احترام کرے گا، سدھارتھ اس دُنیا میں نہیں ہے لیکن وہ اب بھی ہماری زندگیوں اور ہماری یادوں کا ایک لازمی حصہ ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’ہم ہر ایک سے درخواست کرتے ہیں جو کسی بھی پروجیکٹ میں سدھارتھ کا نام یا چہرہ استعمال کرنا چاہتے ہیں، براہِ کرم! پہلے ہم سے رابطہ کریں۔‘

سدھارتھ کے اہلخانہ نے یہ بھی کہا کہ ’ہمیں سدھارتھ کے انتخاب کا علم تھا، ہم جانتے تھے کہ وہ کیا چاہتے ہیں اور اس کے لیے ہمارے فیصلے ان سب باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوں گے اور اگر ایسے پروجیکٹ ہوتے جن سے وہ خوش نہیں تھا، تو ہمیں یقین ہے کہ وہ ان کو ریلیز نہیں کرنا چاہتے۔‘

اہلخانہ نے مداحوں سے اداکار کی خواہشات کو بھی ذہن میں رکھنے کی تاکید کی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’آئیے سدھارتھ کو پیار، احترام اور پیاری یادوں کے ساتھ یاد رکھیں، جن کے ساتھ وہ ہمیں چھوڑ کر چلے گئے۔‘

واضح رہے کہ سدھارتھ شکلا 2 ستمبر 2021 کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دُنیا سے کوچ کرگئے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید