• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 7 : اہلیہ عاطف اسلم کی اسٹائلسٹ بن گئیں

عاطف اسلم، فوٹو انسٹاگرام
عاطف اسلم، فوٹو انسٹاگرام

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے پاکستان سپر لیگ کے 7 ویں ایڈیشن کے آفیشل ٹریک میں اپنی اسٹائلنگ کا کریڈٹ اپنی اہلیہ سارہ کو دیا ہے۔

عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ٹریک کی ریکارڈنگ کے دوران کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ جیت سے بھی آگے دیکھ‘۔

اُنہوں نے  پی ایس ایل کے 7 ویں ایڈیشن کے آفیشل ٹریک کو پسند کرنے کے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اُنہیں اپنی بیوی کی کلاس کا اندازہ اسی وقت ہوگیا تھا جب اُنہوں نے شادی کرنے کے لیے گلوکار کا انتخاب کیا تھا‘۔

عاطف اسلم نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اہلیہ سارہ کا بھی ویڈیو کے لیے زبردست اسٹائلنگ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے 7 ویں ایڈیشن کے آفیشل ٹریک نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔

 رواں سال آفیشل ٹریک میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا ہےجبکہ اس کے موسیقار عبداللہ صدیقی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید