• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامور امریکی میوزک آئیکون ایلٹن جان کورونا میں مبتلا، شو ملتوی کرنے پڑگئے

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

امریکا کے نامور میوزک آئیکون ایلٹن جان نے بتایا ہے کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ 

74 سالہ امریکی گلوکار نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے بارے میں بھی بتایا کہ ان کے شیڈول شوز بھی  ملتوی ہوگئے تھے۔ 

انہوں نے لکھا کہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میرے شوز ڈیلاس میں دوبارہ شیڈول ہوگئے ہیں، تاہم اگر آپ کے پاس ٹکٹس ہیں تو آپ کو نئی تاریخیں جلد ملیں گی۔ 

انہوں نے اپنے مداحوں سے معذرت کی اور کہا کہ شوز کو منتقل کرنا ایک بہت بڑی مایوس کن صورتحال ہوتی ہے، تاہم میں خود کو اور اپنی ٹیم کو محفوظ رکھنا چاہتا ہوں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید