• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین اقوامی سطح پر پنے ملک کی نمائندگی کرنا ہمارے باعث فخر ہوتا ہے، فائزہ خان کا ناقدین کو جواب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فیشن ویک میں ماڈلنگ کرنے پر تنقید کا نشانہ بننے والی ماڈل فائزہ خان کا موقف سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق ماڈل نے دبئی میں انڈین فیشن ویک میں کام کیا تھا جس پر انھیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ فائزہ خان نے کہا کہ ”اگر میرے پہلے کام کی بات کی جائے تو انڈین فیشن ویک دبئی میں 17سال کی عمر میں انٹرنیشنل ماڈلز کے کام کرنا میرے لیے باعث فخر تھا کیونکہ میں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی تھی۔ماڈل کا کہناتھاکہ یہ نوٹ ان لوگوں کے لیے ہے جو میرے بھارتی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے پر تنقید کر رہے تھے، ایک آرٹسٹ ہونے کی حیثیت سے یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہوتی ہے جب ہم بین اقوامی سطح پر پنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں“۔

دل لگی سے مزید