• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی سعودی عرب کو تہران میں سفارتخانہ کھولنے کی دعوت

تہران (جنگ نیوز) ایران نے سعودی عرب کو تہران میں سفارتخانہ کھولنےکی دعوت دے دی ہے، ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ملک تعلقات بحال کریں اور انہیں مزید بہتر بنائیں۔جیو نیوز کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ امیر عبد الہیان نے کہا ہے کہ جب بھی سفارتی تعلقات معمول پر لانے کی خواہش ہو تو سعودی عرب کے لیے ایران کے دروازے کھلے ہیں۔امیر عبدالہیان نے کہا کہ دونوں ملک سفارت خانےکھولیں اور تعلقات بحال کریں اور انہیں مزید بہتر بنائیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب نے بھی ایران کو او آئی سی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد ایرانی سفارتکار اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے سعودی عرب پہنچ گئے تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید