• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ولیم پولیس آفیسر کیوں بننا چاہتے تھے؟

شہزادہ ولیم، فائل فوٹو
شہزادہ ولیم، فائل فوٹو 

ڈیوک آف کیمبرج، شہزادہ ولیم کی بچپن میں یہ خواہش تھی کہ وہ بڑے ہوکر ایک پولیس آفیسر بنیں گے۔

برطانوی جریدے کی ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شاہی مبصر رابرٹ جابسن نےاپنی کتاب ’ولیزمزپرنسز‘، جوکہ 2006 میں شائع ہوئی تھی، انکشاف کیا ہے کہ شہزادہ ولیم نے ایک بار اپنی والدہ شہزادی ڈیانا سے کہا تھا کہ وہ ایک پولیس آفیسر بننا چاہتے ہیں تاکہ وہ اُن کی حفاظت کر سکیں۔

شاہی مبصر کے مطابق، شہزادی ڈیانا اپنی ضرورت کے وقت شہزادہ ولیم پر بہت زیادہ بھروسہ کرتی تھیں حالانکہ جب ولیم بہت چھوٹے تھے۔

شاہی مبصر رابرٹ جابسن کا کہنا ہے کہ ’جب بھی ڈیانا کو کوئی پریشانی ہوتی تو شہزادہ ولیم اُن کے ساتھ موجود ہوتےتھے‘۔

رپورٹ میں شہزادی ڈیانا کے سوانح نگار اینڈریو مورٹن کے حوالہ دیتے ہوئے بھی یہی بات بتائی گئی ہے کہ شہزادہ ولیم نے بچپن میں اپنی والدہ سے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ اپنی والدہ کی حفاظت کرنے کے لیے بڑے ہوکر پولیس آفیسر بننا چاہتے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید