• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، ہیڈ کوچ اسلام آباد یونائیٹڈ

پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ٹیم کے ایمرجِنگ کھلاڑی کافی ٹیلنٹیڈ ہیں، مبشر، حریرا اور اطہر کو دیکھ کر خوشی ہوئی کہ پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔

اظہر محمود کا کہنا ہے کہ بہت خوش ہوں، بولنگ کوچ، اسسٹینٹ کوچ کا رول کیا اب ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھا رہا ہوں، جس طرح پریکٹس سیشن ہورہے ہیں اس پر خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی بھرپور محنت کررہے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ  ٹیم کا ماحول فیملی جیسا ہے، ان میں سے کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ پہلے پاکستان ٹیم کے کام کرچکا ہوں اب دوبارہ ان کے ساتھ موجود ہیں۔

اظہر محمود نے کہا کہ ان نوجوان کھلاڑیوں سے مستقبل میں پاکستان ٹیم اور اسلام آباد یونائیٹڈ  کو بہت فائدہ ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید