معروف بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے ممبئی میں اپنے خوابوں کا گھر بنا لیا ہے۔
نوازالدین صدیقی جوکہ ممبئی شہر میں اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے آئے تھے اور بعد ازاں اُنہوں نےانٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بڑی کامیابیاں بھی سمیٹیں۔
اداکار نے بالی ووڈ نگری میں اپنا ایک خصوصی مقام حاصل کرنے کے بعد بالآخر ممبئی شہر میں اپنا گھر بنانے کا خواب بھی پورا کرلیا ہے۔
نوازالدین صدیقی کے اس عالیشان بنگلے کی کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، اُنہوں نے اپنے عالیشان بنگلے کی انٹیریئر ڈیزائننگ بھی خود کی ہےاور اُنہیں بنگلےکی تزئین و آرائش میں تین سال لگے۔
اُنہوں نے اس بنگلے کی ڈیزائینگ مبینہ طور پر ان کے آبائی شہر بدھانا، اتر پردیش میں واقع ان کے پرانے گھر سے متاثر ہو کر کی ہے۔
نوازالدین صدیقی نے اپنے مرحوم والد نواب الدین صدیقی کے نام کی مناسبت سے اپنے گھر کا نام ’نواب ہاؤس‘ رکھا ہے۔