• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کو سندھ حکومت نے ماموں بنادیا، خواجہ اظہار


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کو سندھ حکومت نے ماموں بنا دیا، جماعت اسلامی کس بات کی کامیابی کے شادیانے بجا رہی ہے؟

 کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار نے کہا کہ یو سی چیئرمین کو 5 لاکھ نہیں 75 لاکھ ملنا چاہئیں۔

خواجہ اظہار نے کہا کہ ایم کیو ایم کارکنوں نے جو لاٹھیاں کھائی ہیں اس دباؤ کے نتیجے میں تو جماعت اسلامی سے مذاکرات ہوئے ہیں، وزیر اعلیٰ طے کرلیں پالیسی ان کی چلے گی یا سعید غنی کی۔

خواجہ اظہار نے کہا کہ وزراء کو نہیں پتا پولیس نے کیا کارروائی کی، وزیر ٹی وی پر آتے ہیں زہر اگل کر چلے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ ترمیمی بلدیاتی قانون 2021ء میں تبدیلی کے لیے جماعتِ اسلامی اور حکومت سندھ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جس کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔

اس معاہدے کے نتیجے میں جماعتِ اسلامی نے 29 روز سے سندھ اسمبلی پر جاری اپنا دھرنا ختم کردیا۔

جماعتِ اسلامی اور حکومتِ سندھ کے درمیان ہونے والے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء اور ترمیمی بل 2021ء میں ترامیم کے معاہدے کے مسودے کے مطابق طویل مذاکرات کے بعد دونوں جانب سے درج ذیل امور پر اتفاقِ رائے ہو گیا جن کو سندھ حکومت 2013ء کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں صوبائی اسمبلی میں ترمیم کے ذریعے روبہ عمل لائے گی، نیز جن امور پر رولز بنانے یا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ضرورت ہے وہ 2 ہفتوں میں سندھ حکومت سر انجام دے گی۔

قومی خبریں سے مزید