• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شلپا شیٹھی، کاجول اور کرشمہ کپور کے ساتھ رقابت نہیں رہی، روینہ ٹنڈن

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ انکی اپنے عہد کی ساتھی اداکارائوں شلپا شیٹھی، کاجول اور کرشمہ کپور کے ساتھ رقابت رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان کوئی گندی سیاست یا ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا معاملہ نہیں ہے۔

1990 کے عشرے کی صف اول کی بالی ووڈ ہیروئن روینہ نے مذکورہ بالا اداکاراؤں سے اپنے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے اس تاثر کو قطعی غلط قرار دیا کہ وہ آپس میں حریف ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ شلپا تو پہلے دن سے ان کی قریبی دوست رہی ہیں، ہم دونوں نے اکٹھے کئی فلمیں کی ہیں، جبکہ کاجول سے کافی دوستی ہے۔ 

یاد رہے کہ روینہ نے اپنا بالی ووڈ کیریئر 1991 میں فلم پتھر کے پھول سے کیا جس پر انھیں فلم فیئر ایوارڈ برائے نیو فیس دیا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید