• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان پہلی بار انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)افغانستان کرکٹ ٹیم نے پہلی بار آئی سی سی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کوالی فائی کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ ویسٹ انڈیز میں افغانستان انڈر 19 نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دی ۔ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کا یہ میچ لو اسکورنگ تھا، جسے افغان بولرز نے ٹورنامنٹ کا سب سے دلچسپ میچ بناڈالا۔ افغان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 134 رنز بناسکی ،عبدالہادی 97 گیندوں پر 37 اور نور احمد نے 33 گیندوں پر 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ افغان ٹیم نے عمدہ بولنگ اور معیاری فیلڈنگ کی مدد سے اپنے ٹارگٹ کا دفاع کیا اور سری لنکا کو ہدف سے قبل ہی دبوچ لیا اور 4 رنز سے فتح حاصل کرلی، افغان ٹیم کی عمدہ فیلڈنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سری لنکا کے 4 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ افغان کھلاڑی جیت کے ساتھ ہی گراونڈ میں سجدہ ریز ہوگئے۔ افغانستان انڈر 19 ٹیم 2 فروری کو سیمی فائنل میں انگلینڈ ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ تاریخی فتح پر افغان کرکٹ بورڈ بھی خوشی سے نہال ہوا اور میدان میں جشن مناتے کھلاڑیوں کی ویڈیو وائرل کی، ویڈیو کے کیپشن میں افغان بورڈ نے کھلاڑیوں کو مستقبل کا ہیرو قرار دیاہے ۔ ادھر جمعہ کو آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹ پر 276 رنز اسکور کیے۔جواب میں آخری اطلاعات تک پاکستان ٹیم 19 ویں اوور میں83رنز پر چار وکٹ گنواکر مشکل میں تھی۔

اسپورٹس سے مزید