کراچی (اسٹاف رپورٹر) نادر بچانی نے سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا،فائنل کے مہمان خصوصی ڈاکٹر فرحان عیسی اور ڈاکٹرصبیحہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ مینز سنگلز کے فائنل میں نادر بچانی نےبلال خان کو 4-8 سے شکست دی۔