کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ کیلئے قومی ہاکی ٹیم عماد شکیل بٹ کی قیادت میں ہفتے کی شام ملائیشیا روانہ ہوگی۔ ایونٹ15 سے 21 جون تک کھیلا جائے گا ۔ ہیڈ کوچ طاہر زمان نے جنگ سے بات چیت میں کہا کہ پچھلے ایونٹ میں جو غلطیاں اور جس شعبے میں کم زوری سامنے آئی تھی اس پر خاصا کام کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے، اسے جیتنے سے ایف آئی ایچ پرو لیگ کیلئے کوالیفائی کرسکتے ہیں ۔ اس ایونٹ کو جیتنا ہمارا بنیادی ہدف ہے ۔ کیمپ کے دوران فیصلہ سازی، تکنیکی مہارت، اور گول اسکورنگ پر کام کیا، ٹیم کی فٹنس میں بہتری آئی ہے ۔ ہمارے ڈریگ فلکرز اور شوٹ آؤٹ پلیئرز نے کامیابی کی شرح کو بہتر بنایا ہے، انہوں نے سفیان، عبدالرحمان اور عماد بٹ کو ایونٹ کیلئےاہم ڈریگ فلکرز قرار دیا، جاپان اور ویلز کے علاوہ ٹورنامنٹ میں زیادہ تر ٹیموں کی رینکنگ پاکستان سے زیادہ ہے تاہم انہوں نے اپنے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتیا کہ ٹیم ایونٹ سے قبل ٹیم تین پریکٹس میچ کھیلے گی۔ جس سے ان کے گیم پلان کو حتمی شکل دینے میں مدد ملے گی۔