• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینڈر ٹیسٹ کا خوف: ایمان خلیف نے باکسنگ ایونٹ چھوڑ دیا

ایمسٹرڈیم (جنگ نیوز) الجزائر کی اولمپک چیمپئن باکسر ایمان خلیف نے نیدرلینڈز میں ہونے والے اینڈہوون باکسنگ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔26 سالہ ایمان خلیف نے ایونٹ میں شرکت کا ارادہ ظاہر کرنے کے باوجود ایونٹ کیلئے رجسٹریشن نہیں کروائی ۔ ٹورنامنٹ حکام کے مطابق شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ایمان خلیف کا ہے، ہمارا نہیں۔ ورلڈ باکسنگ نے تمام باکسرز کیلئے جینڈر ٹیسٹ لازمی قراردیتے ہوئے ایمان خلیف کا نام لے کر کہا تھا کہ کسی بھی مقابلے سے قبل باکسرز کا جینڈر ٹیسٹ ہوگا۔
اسپورٹس سے مزید