• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انو ملک کی اہلیہ نے اُن سے 20 قدم آگے چلنے کا فیصلہ کیوں کیا تھا؟

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

انو ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ایک عشائیے کے دوران اہلیہ ان سے اتنا پیچھے چل کر آئیں جیسے وہ انہیں جانتی تک نہیں۔ 

ٹیلی ویژن کے ایک میوزک شو کے دوران بات کرتے ہوئے بھارتی گلوکار و موسیقار انو ملک کو شو میں شامل اننیا چکربورتی کے ہیئراسٹال سے اپنے ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ یاد آگیا۔ 

انہوں نے اس پر بتایا کہ وہ 90 کے عشرے میں اسی طرح کا ہیئراسٹال رکھا کرتے تھے، جبکہ اپنے اس لُک کو کاؤ بوائے ہیٹ کے ساتھ پورا کیا تھا۔ 

انہوں نے بتایا کہ مجھے آج بھی یاد ہے، میں اور اہلیہ گھر سے باہر کھانے کے لیے گئے اور میں نے ان سے کہا کہ میں آج کاؤ بوائے ہیٹ اور لیدر کے بوٹ پہنوں گا۔

انو ملک نے مزید بتایا کہ جب اہلیہ ساتھ باہر نکلیں تو انہوں نے مجھ سے 20 قدم آگے چلنے کا فیصلہ کیا جو یہ دکھانا چاہتی تھیں کہ جیسے وہ مجھے جانتی ہی نہیں ہیں۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنے آؤٹ فٹ سے متعلق پراعتماد تھا اور مجھے یہ پہن کے بہت اچھا بھی لگا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید