• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد قیصر کو دبئی میں اوور سیز پاکستانیوں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑگیا


اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو دبئی میں اوور سیز پاکستانیوں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑگیا، جس کے باعث وہ تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔

اسد قیصر کے سامنے ناراض پاکستانیوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ووٹ کا حق لے کر کیا کریں جب ملک میں ان کی زمینوں پر قبضے ہوں اور کوئی سننے کو تیار نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں سے زرمبادلہ مانگا، اب الٹا اوورسیز کے موبائل فونز تک پر ٹیکس لگادیا۔

 دبئی میں اوور سیز پاکستانیوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔

اسد قیصر سے جواب نہ بن پڑے تو تقریب چھوڑ کر چلے گئے، صحافیوں نے روکنے کی کوشش کی، تو یہ کہہ کر نکل گئے کہ بس ابھی آتا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید