صوبۂ بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، قلعہ عبد اللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ اور پشین میں انسدادِ پولیو مہم جاری ہے۔
انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے قائم پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق صوبے کے ان اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آج ساتواں اور آخری روز ہے۔
پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان کے 10 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا 91 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔
پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے یہ بھی بتایا ہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انسدادِ پولیو مہم کل (31 جنوری سے) شروع ہو گی۔