پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے شاہد آفریدی کے متبادل کے طور پر حسان خان کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی درخواست کردی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اسٹار شاہد آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ان دنوں آئسولیشن میں ہیں، ٹیم کے منیجر اعظم خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ شاہد آفریدی کی جگہ حسان خان کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی درخواست ٹیکنکل کمیٹی کو بھیج دی گئی ہے۔
اعظم خان نے بتایا کہ پریکٹس سیشن میں شرکت کے لیے حسان خان کو طلب کرنے کی درخواست کی ہے انہوں نے بتایا کہ شاہد آفریدی کا آج کوویڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
ٹیم کے منیجر نے کہا کہ شاہد آفریدی آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مینٹور ویسٹ انڈیز کے سر ووین رچرڈ بھی کراچی پہنچ گئے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے پاکستان پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا۔