کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ان تمام طاقتوں خاص طور پر بھارت کے لیے ایک پیغام ہے جو پاکستان میں کرکٹ نہیں چاہتے، آئی سی سی کے تین ایوارڈز پاکستانی کھلاڑیوں کے نام ہونا معمولی بات نہیں۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سیون کا انعقاد خوش آئند ہے،پاکستان کو کھیلوں سے دور کرنے والے خود کھیلوں سے دور ہو جائیں گے، پی ایس ایل سیون میں معروف اور بڑے کرکٹر پاکستان آئے ہیں، آسٹریلیا نیوزی لینڈ اور انگلینڈ جیسی معروف اور بڑی ٹیمیں بھی پاکستان آرہی ہیں، ٹیموں اور کھلاڑیوں کو سکیورٹی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔