• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے بعد کورونا نے کے پی میں ڈیرا جما لیا

کراچی کے بعد کورونا نے خیبرپختونخوا میں پنجے گاڑ لیے۔ پشاور میں شرح 36 فیصد اور نوشہرہ میں 47 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا کے حوالے سے مظفرآباد میں بھی صورتِ حال سنگین ہے جہاں مثبت کیسز کی شرح 34 فیصد رہی۔

دوسری جانب کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہوئی ہے مگر اب بھی شرح تقریباً 22 فیصد ہے جبکہ حیدرآباد میں کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد ہے۔

لاہور میں کورونا کیسز کی شرح 19 فیصد سے زیادہ جبکہ اسلام آباد میں 15فیصد سے نیچے آگئی ہے۔ کوئٹہ، راولپنڈی، فیصل آباد، بہاولپور، گلگت اور مردان سمیت دس اضلاع میں کورونا وائرس کی شرح اب بھی 10 فیصد سے زیادہ ہے۔

گزشتہ روز ملک میں کورونا سے مزید 29 اموات ہوئیں، 8 ہزار کے قریب کیسز سامنے آئے اور شرح تقریباً ساڑھے 12 فیصد رہی۔

قومی خبریں سے مزید