• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے میرشکیل الرحمٰن کو بےبنیاد مقدمے میں 8 ماہ زیرِحراست رکھا، میاں منشا


معروف صنعتکار اور بینکار میاں محمد منشا نے قومی احتساب بیورو ( نیب) کے تذکرے میں میر شکیل الرحمٰن کی مثال دی۔

لاہور چیمبر کے دورے کےد وران میڈیا سے گفتگو میں میاں محمد منشا نے کہاکہ نیب نے میرشکیل الرحمٰن کو بےبنیاد مقدمے میں 8 ماہ زیرِحراست رکھا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے جیو اور جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف کو مقدمے میں باعزت بری کردیا ہے، اب اس زیادتی کا نیب سے کوئی پوچھے گا؟

معروف صنعتکار نے مزید کہا کہ نیب نے میر شکیل الرحمٰن کو 8 ماہ بلاوجہ حراست میں رکھا، نیب نے اُن کے ساتھ بہت زیادتی کی۔

قومی خبریں سے مزید