• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس کا پیسہ عوام کی فلاح پر خرچ کر رہے ہیں، فرخ حبیب

ٹیکس کا پیسہ عوام کی فلاح پر خرچ کر رہے ہیں، فرخ حبیب
ٹیکس کا پیسہ عوام کی فلاح پر خرچ کر رہے ہیں، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ماضی میں عوام کے ٹیکسوں کی رقم لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیکسوں کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جارہا ہے ۔

فیصل آباد میں سماجی تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلا وزیراعظم ہے جو نہ بیرون جائیدادیں بنا رہا ہے نہ ماضی کی طرح رشتہ داروں کو اعلیٰ عہدوں پر بٹھایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی ترجیحات کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے ، ماضی کے قرضوں کا بوجھ اور مشکلات کا بھی سامنا ہے ، 260 ارب کے احساس پروگرام میں 70 لاکھ خاندانوں کی کفالت کی جارہی ، کم آمدنی والے افراد کے بچوں کی تعلیم کیلئے وظائف فراہم کئے جارہے ہیں، اعلیٰ تعلیم کیلئے سالانہ 50 ہزار اسکالر شپ دی جارہی ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ نوجوانوں کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے کامیاب پاکستان پروگرام شروع کیا ہے ، احساس راشن پروگرام کے تحت 2 کروڑ خاندانوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر سبسڈی دی جارہی ہے ۔

ان کاکہنا تھا کہ لاہور، راولپنڈی ، ڈیرہ غازی خاں کے بعد 9 فروری کو فیصل آباد ڈویژن میں بھی صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، وزیر اعظم عمران خان یہاں آکر صحت کارڈ تقسیم کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید