• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو اب گھر چلے جانا چاہیے، اریبہ حبیب

پاکستانی اداکارہ اریبہ حبیب نے کہا ہے کہ پچھلی حکومتوں نے پانی بجلی چھینی تھی یہ لوگ تو گیس بھی لے گئے، عمران خان کو اب گھر چلے جانا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں ایک سوال کے جواب پر اریبہ حبیب نے کہا کہ اپنی شادی میں بالکل جہیز نہیں دینا پڑا۔ شادی میں زیادہ فضول اخراجات نہیں کرنے چاہئیں لیکن میری شادی میں بھی سادگی جیسی کوئی بات نہیں تھی۔

 اپنی شادی میں بالکل جہیز نہیں دینا پڑا، اریبہ حبیب


پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں شریک (ن) لیگ کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ آج کراچی کنگز کا پی ڈی ایم سے زیادہ برا حال ہے۔

انہوں نے کہا کہ دل کے عارضے کے بعد نواز شریف نے پائے نہاری کھانا چھوڑ دیا ہے۔

دل کے عارضے کے بعد نواز شریف نے پائے نہاری کھانا چھوڑ دیا ہے، محمد زبیر


ایک سوال پر محمد زبیر نے کہا کہ ابھی تک تو ایسا ہی لگتا ہے کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں۔ میں مریم یا شہباز کسی کیمپ کا حصہ نہیں ہوں۔ نواز شریف، عمران خان سے زیادہ عقلمند ہیں، لیکن نواز شریف کو کتابیں پڑھنے کا زیادہ شوق نہیں ہے۔

محمد زبیر کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ 60 فیصد لوگ نواز شریف کو ایک نشہ سمجھتے ہیں۔

پروگرام میں 500 کی دوڑ میں اداکارہ اریبہ حبیب نے قمر زمان کائرہ کو ہرا دیا جس کے بعد اب وہ 458 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید