• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن تقسیم ہے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، زلفی بخاری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن تقسیم ہے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں ہر کوئی مہنگائی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کو شکست دی۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان موسمِ گرما میں برطانیہ کا دورہ کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی غلط فہمی ہے کہ وہ لانگ مارچ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، شہباز شریف کے گھر جا کر بلاول نے سرینڈر ڈاکیومنٹ سائن کیے۔

قومی خبریں سے مزید