پاکستانی اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 7) کے حوالے سے بتادیا کہ وہ کس ٹیم کو سپورٹ کررہی ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’جشنِ کرکٹ‘ میں نادیہ خان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان سپر لیگ میں تمام ٹیموں کو سپورٹ کررہی ہوں۔
نادیہ خان کا کہنا تھا کہ 75 فیصد لوگ دوسروں کو جلانے کے لئے سوشل میڈیا پر تصویر لگاتے ہیں۔
اسی پروگرام میں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ لاہور قلندرز جیتے۔
پروگرام میں 500 کی دوڑ میں نادیہ خان اور عثمان ڈار اداکارہ اریبہ حبیب کو ہرانے میں ناکام رہے، نادیہ خان نے 438 اور عثمان ڈار نے 427 پوائنٹس اسکور کیے۔
واضح رہے کہ اتوار کو پروگرام میں 500 کی دوڑ میں اداکارہ اریبہ حبیب نے قمر زمان کائرہ کو ہرا دیا تھا جس کے بعد وہ 458 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔