• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتوں میں عدم تحفظ سے ملکی سالمیت کو خطرہ ہے،رحمان ملک

Countrys Security At Risk Due To Insecurity In Minorities Rehman Malik
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملک سے لسانی اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنایا جانا چاہیے ،انہوں نےکہا دشمن قوتوں کے عزائم سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

اسلام آباد میں مجلس وحدت المسلین کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے دسویں دن پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے راجہ ناصر عباس سے ملاقات میں کہاکہ فرقہ واریت کے واقعات میں اضافہ اور ٹارگٹ کلنگ سے اقلیتوں میں عدم تحفظ کے باعث ملکی سالمیت کو خطرہ ہے، دشمن قوتیں ملک میں انتشار پھیلانے کی سازشوں میں ملوث ہیں ان پر جلد از جلد قابو پایا جانا چاہیے۔

اس موقع پر علامہ راجا ناصر عباس کہتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے اس ملک کو قائد اور علامہ اقبال کے خواب کے مطابق بنایا جائے اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں اور دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ اہم ہے، انہوں نے کہا عام آدمی کی پہلے جان لی جاتی رہی تو اب اقتصادی راہداری کے نام پر زمینوں پر قبضہ کیے جا رہا ہے ، جب تک انصاف نہیں ہوتا ہم احتجاج ختم نہیں کریں گے۔
تازہ ترین