• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ پاکستان کیلئے آسٹریلیا کے فل اسٹرنتھ اسکواڈ کا اعلان خوش آئند ہے، پی سی بی چیف ایگزیکٹو

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لئے فل اسٹرنتھ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل حسنین نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے بورڈ میٹنگ میں دورے کا اعلان کر دیا تھا لیکن ٹیم کے اعلان کے ساتھ اب یقینی ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ فینز کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بڑی ٹیموں کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، آسٹریلیا نے حال میں ایشیز سیریز جیتی ہے اور پاکستان کے کھلاڑیوں نے آئی سی سی ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف تیاری کے لئے کیمپ 16فروری سے شروع ہوگا، ٹیم اور اسپورٹ اسٹاف کا اعلان اگلے دو روز میں کر دیا جائے گا۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی سی بی کی ٹیم رمیز راجا کی سربراہی میں بہت اچھی ہے، ورلڈ کپ وننگ ٹیم کے کھلاڑی رمیز راجا بہت تجربہ لار ہے ہیں، ان کے ہوتے ہوئے مجھے زیادہ چیلنجز کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

خیال رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کے لیے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔

گزشتہ دنوں کرکٹ آسٹریلیا نے بورڈ میٹنگ کے بعد دورۂ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کی تھی، آسٹریلین ٹیم 1998کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید