• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر کے شوہر کی درخواست ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر پر ان کے شوہر حیدر علی کے وکیل نے عہدے کے غلط استعمال کا الزام لگادیا۔

پارلیمنٹ لاجز میں رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر پر حملے اور فائرنگ کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے ایم این اے جویریہ ظفر کے خاوند حیدر علی کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔

وکیل ملزم کے مطابق عدالت نے ملزم حیدر علی کو ڈیڑھ لاکھ روپے زر ضمانت مچلکہ جمع کروانے کی حکم دیا۔

ملزم کے وکیل نے کہا کہ مدعیہ جویریہ ظفر نے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا۔

قومی خبریں سے مزید