اسلام آباد (طاہر خلیل )جویریہ ظفر کے واقعہ نے پارلیمانی ایوانوں میں کھلبلی مچا دی اور بعض خواتین ایم این ایز دعویٰ کر رہی ہیں کہ ٹی وی ٹاک شوز میں حکمران جماعت تحریک انصاف کا بھر پور دفاع کرنے والی خاتون ایم این اے جویریہ ظفر آہیر ڈومیسٹک وائلنس کا شکار ہوئی.
ان کے والد کا پہلے ہی انتقال ہو چکا تھا چھ ماہ پہلے جب ان کی والدہ کا انتقال ہوا تو جویریہ ظفر اپنے آپ کو تنہا محسوس کر رہیں تھی اس دوران انہوں نے علی حیدر بلوچ سے شادی کی ان کے شوہر پارلیمنٹ لاجز میں ان کے ساتھ ہی رہتے تھے لیکن اس چھ ماہ کے عرصے میں انہیں کئی بار اپنے شوہر کے تشدد کا نشانہ بنناپڑا .
قومی اسمبلی میں ان کی ساتھی بعض خواتین ایم این ایز ان کی شادی اور آئے روز لڑائی جھگڑے سے بھی واقف تھیں، ایک خاتون ایم این اے نے بتایا کہ ابھی حال ہی میں جویریہ ظفر جب قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ایوان میں پہنچی تو ان کے چہرے اور آنکھ کے قریب زخموں کے کئی نشانات بھی دیکھے گئے تھے لیکن جویریہ ظفر نے کبھی اظہار نہیں کیا .
وہ بڑی شائستہ ، د ھیمے مزاج کی خاتون ہیں ایوان میں اور سیز پاکستانیز کی پارلیمانی سیکرٹری کی حیثیت سے بھی پارلیمانی بزنس میں انہوں نے اپوزیشن کے سوالوں کا ہمیشہ مہذب انداز میں جواب دیا ، گزشتہ کئی ہفتوں سے جویریہ ظفر گھریلو تعلقات کی وجہ سے پریشان تھیں ۔