باحجاب طالبات کے اسکولوں میں داخلے پر عائد پابندی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ 12 فیصد مسلم آبادی والی ریاست کرناٹک میں انتہا پسند بی جے پی کی حکومت ہے، جس نے 5 فروری کو ہدایت نامہ جاری کیا تھا کہ تمام اسکول انتظامیہ کی جانب سے طے کیے گئے ڈریس کوڈ پرعمل کریں گے۔
جس کے بعد ریاست کے کچھ اسکولوں نے باحجاب طالبات کو داخلے سے روکا گیا۔
اسکولوں میں باحجاب طالبات کے روکے جانے کے اس اقدام کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا، اپوزیشن جماعتیں اور ناقدین وفاقی اور ریاستی سطح پر بی جے پی حکومت پر مذہبی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے اور تشدد کو بھڑکانے کا الزام لگارہے ہیں۔
ادھر کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے ریاست بھر میں اسکول اور کالجوں کو اگلے تین دن کے لیے بند کرنے کا حکم دے دیا، کرناٹک ہائیکورٹ میں معاملے پر طلبہ کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت بھی جاری ہے۔