• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرناٹک میں حجاب کی بے حرمتی کی گئی، حافظ طاہر محمود اشرفی

نہتی لڑکی کے ساتھ ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہیں، حافظ طاہر محمود اشرفی
نہتی لڑکی کے ساتھ ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہیں، حافظ طاہر محمود اشرفی

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں حجاب کی بے حرمتی کی گئی، حجاب اسلامی شعائر ہے اس کی عزت و تکریم ہم سب پر لازم ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہندوستان میں ایک نہتی لڑکی کے ساتھ ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم و بربریت تسلسل سے جاری ہے، ہندوستان کے اندر گھناؤنا کھیل کھیلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 11 فروری کو بھارتی بربریت کے خلاف یوم یکجہتی دختران ہند منایا جائے گا، تمام امت مسلمہ کو جاگنا ہو گا، امت مسلمہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ7 مارچ کو بھارتی بربریت کےخلاف پیغام پاکستان علماء و مشائخ کنونشن ہو گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کرناٹک میں سڑک سے گزرتی اکیلی طالبہ کو زعفرانی رنگ کے مفلر پہنے انتہا پسندوں کی جانب سے تنگ کرنے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

کالج جانے والی طالبہ کو انتہا پسندوں نے ڈرایا دھمکایا تھا، طالبہ نے بھی ڈٹ کر ہراساں کرنے والوں کا مقابلہ کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید