• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس یوم پاکستان پریڈ 2022 میں شرکت کرے گی

ایس ایس یو کا خصوصی دستہ
ایس ایس یو کا خصوصی دستہ

رواں سال سندھ پولیس کا 371 اہلکاروں پر مشتمل خصوصی دستہ اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ 2022 میں شرکت کرے گا۔

پولیس ترجمان کے مطابق اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ایس ایس یو کے 182 کمانڈوز، کراچی رینج کی مختلف ڈسٹرکٹ اور ٹریفک پولیس کے 131 اہلکار اور ریپڈ رسپانس فورس آر آر ایف کے 58 اہلکار اس دستے کا حصہ ہیں۔

سندھ پولیس کا ایک خصوصی دستہ جمعرات 10 فروری کو کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد
ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد 

روایتی یوم پاکستان پریڈ 2022 جسے جوائنٹ سروسز پاکستان ڈے پریڈ بھی کہا جاتا ہے، ایک سالانہ تقریب ہے جو پریڈ گراؤنڈ شکرپڑیاں، اسلام آباد میں منعقد ہوتی ہے۔

اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی لیڈی کمانڈوز کے دستے نے سندھ پولیس کی نمائندگی کرتے ہوئے گزشتہ سال پہلی بار 81ویں یوم پاکستان پریڈ میں حصہ لیا تھا۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد اس ایونٹ کے لیے سندھ پولیس کے فوکل پرسن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سندھ پولیس کے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ ان کا دستہ قومی ایونٹ میں شرکت کر رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید