پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے علاقے امیر کالونی میں بیوہ خاتون کو نامعلوم ملزمان نےگلا دباکر قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ گھر کی بالائی منزل پر اپنے بیٹے کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔