• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرحا اصغر نے مریم نواز کو پاکستانی سیاست کی لیڈی ڈیانا قرار دیدیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ صرحا اصغر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سوا اس ملک کو کوئی ٹھیک نہیں کرسکتا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ صرحا نے جیو ٹی وی کے پروگرام جشن کرکٹ میں خصوصی شرکت کی جبکہ اس پروگرام میں سینیٹر فیصل سبزواری بھی مہمان تھے، اداکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لوگ سوشل میڈیا پر زیادہ ٹرول نہیں کرتے۔جب میزبان نے صرحا سے سوال پوچھا کہ عمران خان کے سوا اس ملک کو کوئی ٹھیک نہیں کرسکتا اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ تو صرحا نے ’ہاں‘ میں جواب دیتے ہوئے کہا وہ اس بات سے اتفاق کرتی ہیں، ان کے جواب دینے پر شو میں موجود فیصل سبزواری اور دیگر شرکا حیرانی سے انہیں دیکھنے لگے۔ صرحا نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اگلے پانچ سال بھی ملنے چاہئیں۔اداکارہ صرحا اصغر نے مریم نواز کو پاکستانی سیاست کی لیڈی ڈیانا قرار دیا اور کہا کہ انہیں ڈراموں میں منفی کردار کرنا زیادہ پسند ہیں۔ خلیل الرحمان قمر کے بارے میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ خلیل صاحب لکھتے اچھا ہیں لیکن بولتے بہت برا ہیں۔ جب میزبان نے ان سے بولی وڈ میں کام کرنے کے بارے میں سوال پوچھا کہ اگر انہیں بولی وڈ سے آفر آئی تو وہ آنکھیں بند کرکے ہاں کردیں گی؟ اس سوال پر انہوں نے ’نا‘ میں جواب دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک عورت کو ہی دوسری عورت کی دشمن قرار دیا۔شوبز انڈسٹری میں نیپوٹزم پر بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں کامیاب آرٹسٹ کا بیٹا، بیٹی یا رشتے دار ہونے سے فائدہ ہوتا ہے۔

دل لگی سے مزید