• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور زلمی نے کراچی میں اچھی کرکٹ کھیلی، محمد عمر

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے فاسٹ بولر محمد عمر کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی نے کراچی میں اچھی کرکٹ کھیلی لیکن زیادہ کامیابیاں نہیں ملیں، امید ہے لاہور میں جیت کا تسلسل قائم کریں گے۔

لاہور سے جاری بیان میں محمد عمر نے کہا کہ کراچی میں بولنگ اچھی ہوئی، کوشش ہے تسلسل برقرار رکھوں اور میچز جتواؤں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں کنڈیشنز مختلف اور موسم بھی سرد ہے، کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فینز کو بہترین لیگ کے بہترین میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

پشاور زلمی کے فاسٹ بولر محمد عمر نے کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں اس کیلئے بہت محنت کررہا ہوں۔

خیال رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں دو دن آرام کے بعد آج سے لاہور میں میدان سجے گا، پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کے لیے تمام ٹیمیں لاہور پہنچ گئی ہیں۔

لاہور کے مختلف مقامات پر کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں کردی گئی ہیں، دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید