• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن جماعتوں کا ہر شوشہ ناکام رہا، بزدار

پنجاب کےوزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ اپوزیشن اکٹھی ہو کر بھی وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی، اپوزیشن جماعتوں کا ہر شوشہ ناکام رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ استعفوں، لانگ مارچ اور عدم اعتماد کی باتیں سن سن کر عوام تنگ آ چکے ہیں، اپوزیشن میں لانگ مارچ کرنے، استعفے دینے اور عدم اعتماد لانے کی ہمت نہیں ، یہ لوگ صرف خود کو میڈیا میں ز ندہ رکھنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ قوم کل بھی وزیراعظم عمران خان کے سا تھ تھی، آج بھی ہے او رکل بھی رہے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی دولت لوٹنے والوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید