• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیشہ غلطی میری ہوتی ہے، کرن سنگھ، لڑائی نہیں صرف بات کرتی ہوں، بپاشا

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ کی معروف اداکارہ بپاشا باسو نے اپنی خوشحال شادی شدہ زندگی کا راز بتا دیا۔ حال ہی میں اداکارہ بپاشا باسو اور ان کے شوہر اداکار کرن سنگھ نے کپل شرما شو میں شرکت کی تھی جس کا پرومو جاری کردیا گیا ہے۔ اس پرومو میں سنا جاسکتا ہے کہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ نے اپنی شادی شدہ زندگی کے متعلق اور اپنے تعلقات کے حوالے سے بات کی ہے۔ شو کے دوران کرن سنگھ سے ان کے اور بپاشا کے درمیان ہونے والی لڑائی کے متعلق پوچھا گیا تھا جس کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ہمیشہ غلطی میری ہوتی ہے اور میں دن میں الگ الگ غلطیاں کرتا رہتا ہوں۔ اس حوالے سے اداکارہ سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ لڑائی نہیں کرتی ہیں بلکہ وہ صرف بات کرتی ہیں۔ علاوہ ازیں کپل شرما نے کرن سنگھ کے جسم پر بنے ٹیٹوز کا بھی مذاق اڑیا تھا جس کا جواب دیتے ہوئے بپاشا نے بتایا کہ انہیں کپڑے پہنا پسند ہیں لیکن کپڑے اتارنا اس سے زیادہ پسند ہے ۔

دل لگی سے مزید