باجرہ، گندم کا ایک صحت مند، گلوٹین سے پاک متبادل ہے۔ باجرے کی روٹی ناصرف متعدد صحت کے فوائد سے بھرپور ہوتی ہے بلکہ ذائقے میں بھی مزیدار ہوتی ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ ملک کے کس حصے میں رہتے ہیں، آپ کو باجرے کی روٹی بھی آزمانی چاہیے۔
دوسرے اناج کے مقابلے باجرے میں اومیگا تھری چربی زیادہ ہوتی ہے، اومیگا 3 دل کی اچھی صحت کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
باجرہ آئرن اور فاسفورس کا بھی اچھا ذریعہ ہے، آئرن علمی فعل، یادداشت اور توانائی کے لیے ایک ضروری غذائیت ہے۔ آئرن کی کم سطح آپ کو تھکا ہوا اور کمزور محسوس کر سکتی ہے۔
باجرے میں کئی طرح کے غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو آپ کی صحت کے لیے اچھے ہیں، پکا ہوا باجرا پروٹین، کاربوہائیڈریٹس کے ساتھ ساتھ فائبر کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ ایک باجرے کی روٹی میں تقریباً 3.2 گرام پروٹین ہوتا ہے جو کہ گندم کی روٹی سے دگنا ہوتا ہے۔ اس میں بہت سے وٹامنز (B1, B2, B3, B5, B6, B9) اور معدنیات (آئرن، پوٹاشیم، میگنیشیم، مینگنیج، تانبا، زنک اور سیلینیم) بھی ہوتے ہیں۔
باجرے کی روٹی کے کرشماتی فوائد:
وزن کم کرنے میں مدد کرتی ہے:
اگر آپ کچھ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو باجرے کی روٹی ایک اچھا انتخاب ہے۔ یہ پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس کا بھرپور ذریعہ ہے۔ پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس کو جسم سے ہضم ہونے میں وقت لگتا ہے اور اس کی وجہ سے بھوک بھی کم لگتی ہے، باجرے کی روٹی آپ کو کافی مقدار میں توانائی بھی فراہم کرتی ہے۔
آنتوں کی صحت کیلئے مفید:
باجرہ ناقابل حل فائبر کا ایک بھرپور ذریعہ ہے، جو ہماری آنتوں میں پری بائیوٹک کے طور پر کام کرتا ہے، جو ہمارے ہاضمہ کی صحت کو اعلیٰ شکل میں رکھنے میں مدد کرتا ہے، غیر حل پذیر فائبر آنتوں کی مناسب صفائی اور قبض کو روکنے کے لیے بھی ضروری ہے۔
صحت مند دل:
باجرہ چونکہ میگنیشیم کا ایک اچھا ذریعہ ہے، اس لیے دل کے مریضوں کے لیے اپنی خوراک میں باجرے کو شامل کرنا اچھا ہے۔ میگنیشیم دل کی بیماریوں جیسے بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے خطرے والے عوامل کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مطالعات نے ایل ڈی ایل (خراب) کولیسٹرول کو کم کرنے پر میگنیشیم کے فائدہ مند اثر کی طرف بھی اشارہ کیا ہے اور یہ فالج سے بھی بچاتا ہے۔
ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مفید:
باجرے کا ذیابیطس پر مثبت اثر پڑتا ہے کیونکہ اس میں فائبر کی مقدار اور آہستہ آہستہ ہضم ہونے والے نشاستے کی موجودگی، جو گلوکوز میں تبدیل ہونے میں زیادہ وقت لیتی ہے۔ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مستقل توانائی فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، باجرہ میگنیشیم کا ایک اچھا ذریعہ ہے، جو ذیابیطس کے کم خطرے سے منسلک ہے۔
حاملہ خواتین کیلئے مفید:
باجرہ حاملہ خواتین کے لیے غذائیت سے بھرپور اناج میں سے ایک ہے۔ یہ آئرن کا ایک اچھا ذریعہ ہے، جو ہیموگلوبن کی سطح کو بہتر بنانے میں معاون ہے۔ فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس، زنک، میگنیشیم، کاپر اور وٹامن بی بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔