• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق


کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، شدید زخمی خاتون کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کوئٹہ اور قلات سے بتایا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں کراچی کے علاقے دو دریا کے قریب 2 گاڑیوں میں تصادم کے سبب غیرملکی خاتون ہلاک جبکہ3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار تمام افراد غیرملکی ہیں، متاثرہ افراد کی گاڑی نے دوسری گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماری۔

قومی خبریں سے مزید