• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیب بنگش کا خوبصورت آواز میں لتا منگیشکر کو خراجِ عقیدت

زیب بنگش کا خوبصورت آواز میں لتا منگیشکر کو خراجِ عقیدت
زیب بنگش کا خوبصورت آواز میں لتا منگیشکر کو خراجِ عقیدت

پاکستان میوزِک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ زیب بنگش نے انتہائی خوبصورت انداز میں لتا منگیشکر کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

سوشل میڈیاکے مختلف پیجز پر زیب بنگش کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں اُنہیں لتا منگیشکر کا مقبول گانا ’دن پیار کے آئیں گے سجنیاں‘ گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

یہ گانا ماضی کی مقبول فلم ’سویرے والی گاڑی‘ میں اداکار سنی دیول اور اداکارہ پونم ڈھیلوں پر فلمایا گیا تھا۔

اس کے علاوہ زیب بنگش نے لتا منگیشکر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے بھارتی جریدے ٹایمز آف انڈیا میں ایک خصوصی آرٹیکل بھی لکھا تھا۔

زیب بنگش نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ’موت ایک زندگی کو ختم کرتی ہے رشتے کو نہیں‘۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ گلوکارہ سے ہمشہ متاثر ہوئیں اور انکی بہت عزت کرتی تھیں۔

گلوکارہ نے مزید لکھا کہ ’اگرچہ اُنہیں لتا دیدی سے ذاتی طور پر ملنے کا موقع نہیں ملا، لیکن لتا دیدی کے ساتھ اُنکا رشتہ اُن کے بچپن اور گانے کے شوق کی وضاحت کرتا ہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’ایک پیشہ ور گلوکارہ کے طور پر آج وہ نا صرف لتا جی کے جذباتی اور غیر حقیقی اظہار سے متاثر ہیں بلکہ ان کی بے مثال سختی سے بھی متاثر ہیں‘۔ 

اُنہوں نے لتا منگیشکر کے بارے میں مزید لکھا کہ’وہ اپنے ہنر سے مذہب جیسی وابستگی رکھتی تھیں‘۔

زیب بنگش نے آخر میں لتا منگیشکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ اپنی زندگی کے جذباتی جوہر کو بڑھانے کے لیے لتا جی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں، جوکہ اب  گلوکارہ کے بغیر پھر کبھی پہلے جیسا نہیں ہوگا‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید