بلوچستان کے ضلع سبی میں پولیس چوکی کے قریب دستی بم کا دھماکا ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق دستی بم دھماکا صدر تھانہ کے حدود میں بائی پاس پر واقع پولیس چوکی کے قریب ہوا، جہاں نامعلوم ملزمان نے چوکی پر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے۔
بم پھٹنے سے قریب موجود ایک موٹرسائیکل کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔