ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کو بری کر دیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بنچ کے جسٹس سہیل ناصر نے گواہوں کے بیانات سے منحرف ہونے اور راضی نامے کی بنیاد پر مرکزی ملزم وسیم کو قندیل بلوچ قتل کیس سے بری کر دیا۔ملزم وسیم کو 27 ستمبر 2019 کو ملتان کی مادل کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔