• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوٹوگرافر نے یومیہ اجرت والے 60 سالہ ممیکا کو ماڈل بنادیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) فوٹوگرافر شیئریک وائلیل نے یومیہ اجرت والے کارکن میں ماڈلنگ کی صلاحیتوں کو دیکھا۔ اس سے قبل انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر ممیکا کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جو اداکار ونائکن سے ظاہری مشابہت کی بنا پر وائرل ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق کیرالہ کے علاقے کوزی کوڈکا ایک 60 سالہ شخص جو اپنی لنگی اور قمیض میں اپنے علاقے میں زیادہ مانوس ہے، اپنے سپر گلیم میک اوور سےسوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے۔ یہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ایک مزدور ہے۔ جس کی شناخت ممیکاکے نام سے ہوئی ہے، اس نے حال ہی میں ایک مقامی فرم کا سوٹ پہنا اور آئی پیڈ کے ساتھ پوز دینے کا پروموشنل فوٹو شوٹ کیا۔یہ فوٹوگرافر شیئریک وائلیل تھے جنہوں نے اس یومیہ اجرت والے کارکن میں ماڈلنگ کی صلاحیتوں کو دیکھا۔ اس سے قبل انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر ممیکا کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جو اداکار ونائکن سے ظاہری مشابہت کی بنا پر وائرل ہوئی تھی۔بعد میں جب یہ اسائنمنٹ سامنے آیا، تو ممیکا کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا میں گردش کرنے گا۔ اس کے بعد سے صارفین نے کئی طرح کا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ ان کا میک اپ آرٹسٹ مجناس نے کیا تھا۔ عاشق فواد اور شبیب وائلل میک اپ اسسٹنٹ تھے۔ممیکا کا اب ایک انسٹاگرام پیج ہے جہاں ان کی باقاعدہ کپڑوں کے ساتھ ساتھ میک اوور کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔ اب وہ کوزی کوڈ میں اپنے آبائی وطن وینککڑ، کوڈی والی میں ایک ہیرو ہے۔ ممیکا اس کامیابی سے خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں باقاعدہ ملازمت کے ساتھ پیشکشیں بھی آئیں تو وہ ماڈلنگ جاری رکھیں گے۔

دل لگی سے مزید