اسلام آباد (حنیف خالد) ملک بھر میں چینی کی ایکس مل قیمت 79 روپے 25 پیسے سے 82 روپے تک نیچے آگئی سب سے کم قیمت لوئر سندھ کی شوگر ملوں کی ہے جو 79 روپے 25 پیسے رہ گئی، جنوبی پنجاب کی شوگر ملوں کے ایکس مل ریٹ 80 روپے 50 پیسے کلو ہوگئے، سنٹرل پنجاب کی شوگر ملوں اور خیبر پختونخوا کی شوگر ملوں کے ایکس مل ریٹ مارکیٹ میں سب سے زیادہ 82 روپے کلو رہ گئے۔